اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایکس چینج کمپنیوں اور شیڈول بینکوں میں ڈالر کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے سٹیٹ بینک کو ڈالر کی فراہمی کو فوری طور پر بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کی ہدایت پر مرکزی بینک نے بھی ڈالر کی رسد میں کمی کو دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
ڈالر کی بروقت درآمد نہ ہونے کے سبب اس کی رسد میں کمی آئی ہے جس سے اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمتوں کا فرق خاصا بڑھ گیا ہے۔