کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک اور فاریکس ایکسچینج کمپنیوں نے ڈالر کے پر کترنے کی ٹھان لی ہے اور عوام کو خبر دار کیا ہے کہ ڈالر کی بلا ضرورت خریداری سے گریز کریں ورنہ نقصان اٹھانہ پڑسکتا ہے۔
صدر فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان کا کہنا ہے کہ دو ماہ کے اندر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 106 روپے کا ہوجائے گا۔
انھوں نے گونر اسٹیٹ بینک سے درخواست کی ہے کہ 2 ماہ کے لئے 10 فیصد ڈالر بینکوں میں جمع کرنے کی شرط ختم کردی جائےتوسپلائی بڑھ جانے سے ڈالر کے ریٹ کم ہوجائیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی جائز ضرورت کے تحت ڈالرمرکزی بینک سے براہ راست لے سکتی ہے۔
فاریکس ایسو سی ایشن کے صدر ملک بوستان کا مزید کہنا ہے کہ جن لوگوں نے گھروں میں ڈالر اس اُمید پر رکھے ہیں کہ اس کا ریٹ مزید بڑھے گاتو بہت جلد ہی ان اُمیدیں خاک میں مل جائیں گی۔