کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک نے زرعی شعبے کے لئے ویلیو چین کانٹریکٹ فارمر فنانسنگ کی ہدایات جاری کر دیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کا مقصد چھوٹے اور نظر انداز کاشت کاروں جو ملک کی مجموعی کاشت کار برداری کا تقریبا پینسٹھ فیصد ہے، تک قرض گیری بڑھانے کے لئے بینکاری کے ماحول کو ساز گار بنانا ہے۔
ویلیو چین کانٹریکٹ فارمر فنانسنگ کے لئے جاری کی گئی ہدایات سے بینکوں کاشت کاروں اور ویلیو چین ایجنٹ کے درمیان باہمی طور پر نفع بخش روابط تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔
ویلیو چین کانٹریکٹ فارمر فنانسنگ سکیموں کے ذریعے بینک اور زرعی ویلیو چین جن میں کاشتکار، پروسیسرز، تاجروں کے درمیان سمجھوتے طے پاتے ہیں۔