اسٹیٹ بنک نے منی مارکیٹ سے اضافی سرمایہ نکال لیا

 State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک نے منی مارکیٹ سسٹم سے مسلسل دوسرے روز اضافی سرمایہ نکال لیا۔

مرکزی بنک کے مطابق منی مارکیٹ سسٹم سے اٹھائیس ارب روپے کا اضافی سرمایہ دو روز کیلئے ٹی بلز فروخت کر کے نکالا گیا۔ فروخت کئے گئے بلز پر شرح منافع آٹھ اعشاریہ پانچ ،صفر فیصد کی شرح سے ادا کی جائے گی۔

سرمایہ کاروں نے ٹی بلز کی خریداری کے لئے انتیس ارب ساٹھ کروڑ روپے کی پیشکشیں فراہم کیں، ایک روز قبل بھی ساڑھے اکتیس ارب روپے نکالے گئے۔