اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان؛ شرح سود 10 فیصد کر دی گئی

State Bank

State Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود ساڑھے 8 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 150 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کر دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود ساڑھے 8 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے حکومت کو مشورہ دیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے پیش نظر مہنگائی کے ہدف کا فریم ورک مرتب کرے۔

مرکزی بینک نے مالیاتی پالیسی فعال بنانے اور پائیدار نمو کا ماحول پیدا کرنے کے مشورے بھی دیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں ملک میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد پاکستان میں شرح سود کافی عرصے بعد ڈبل فیگر میں داخل ہو گیا ہے۔