کراچی (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک کا مسلسل دوسرے روز اوپن مارکیٹ آپریشن، منی مارکیٹ سسٹم سے چودہ ارب روپے کا اضافی سرمایہ نکال لیا۔ بینکنگ سسٹم سے سرمایہ تین روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹریژری بلز فروخت کرکے حاصل کیا گیا۔ فروخت کئے گئے۔
بلز پر شرح منافع آٹھ اعشاریہ پانچ، پانچ فیصد سالانہ کے حساب سے ادا کیا جائے گا۔ اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے مجموعی طور پر اٹھارہ ارب روپے کی پیشکش موصول ہوئیں۔ ایک روز قبل بھی مرکزی بنک نے اکیس ارب روپے کا اضافی سرمایہ نکالا تھا۔