کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹیٹ بنک نے مسلسل دوسرے روز اوپن مارکیٹ آپریشن کیا،منی مارکیٹ سسٹم سے ساڑھے نو ارب روپے کا اضافی سرمایہ نکال لیا۔ بنکنگ سسٹم سے سرمایہ تین روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹریژری بلز فروخت کر کے حاصل کیا گیا۔ فروخت کئے گئے۔
بلز پر شرح سود آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد سالانہ کی شرح سے ادا کی جائیگی۔اوپن مارکیٹ آپریشن کیلئے مرکزی بنک کو ساڑھے پندرہ ارب روپے کی پیشکش موصول ہوئیں۔ ایک روز قبل بھی ترپن ارب تیس کروڑ روپے کا اضافی سرمایہ بنکنگ سسٹم سے نکالا گیا۔