کراچی (جیوڈیسک) 100 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 2 لاکھ روپے کے 3 جبکہ تیسرے انعام میں 1 ہزار روپے کے 1199 انعامات ہوں گے۔ 200 روپے مالیت کا پہلا انعام ساڑھے 7 لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ڈھائی لاکھ کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394، 750 روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 5 لاکھ روپے کے 3 جبکہ تیسرے انعام میں 9300 روپے کے 1696 انعامات شامل ہیں۔
1500 روپے مالیت کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10 لاکھ روپے کے 3 جبکہ تیسرے انعام میں 18500 روپے کے 1696 انعامات، ساڑھے 7 ہزار روپے مالیت کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 50 لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 93 ہزار روپے کے 1696، 15 ہزار روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ایک کروڑ روپے کے 3 جبکہ تیسرے انعام میں 1 لاکھ 85 ہزار روپے کے 1696 انعامات ہونگے۔
25 ہزار روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 5 کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696 انعامات جبکہ 40 ہزار روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام ساڑھے 7 کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ڈھائی کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 5 لاکھ روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔