کراچی (جیوڈیسک) بینکوں سے وافر مقدار میں نئے نوٹ ملنے کے باعث اس بار بازار میں کرارے نوٹوں کا کاروبار ٹھنڈا پڑگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں عید سیزن اب تک 100 ارب روپے سے زائد کے کرارے نوٹ عوام کو جاری کیے جاچکے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ نوٹ نہ صرف اسٹیٹ بینک بلکہ کمرشل بینکوں کی مخصوص برانچوں پر دستیاب ہیں جہاں عوام کا قطاریں بھی نظر آرہی ہیں۔
اس بار بینکوں سے مایوسی نہ ہونے کے باعث بازار میں کرارے نوٹوں کی مانگ میں کافی کمی دیکھی گئی ہے اس وجہ سے نئے نوٹوں کی گڈیوں پر اوسط 200 روپے اضافی لیے جارہیں جبکہ گزشتہ سیزن یہ رقم 1000 روپے تک پہنچ چکی تھی۔