اسٹیٹ بینک نے پاناما لیکس کی تحقیقات سے ہاتھ کھڑے کر دیئے

State Bank

State Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس انوکھا انکشاف اسٹیٹ بینک سے اجازت لیں تو 5 لاکھ ڈالر بیرون ملک منتقل کر سکتے ہیں نہ لیں تو جتنے پیسے چاہیں لے جائیں۔

قانون پر اراکین کمیٹی بھی حیران۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کو بتایا کہ پاناما کی تحقیقات کے لئے اسٹیٹ بنک اتھارٹی نہیں۔ بیرون ملک سرمایہ منتقل کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک سے پوچھنا ہوتا ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا تھا کہ فارن کرنسی اکاؤنٹ کے ذریعے بغیر اجازت پیسہ بیرون ملک منتقل کیا جا سکتا ہے۔

قانونی ماہرین نے کمیٹی کو بتایا کہ قانون کے تحت پاناما لیکس کی دستاویزات صرف ساٹھ ملک حاصل کر سکتے ہیں پاکستان ان میں شامل نہیں۔ 1999 سے پہلے کی معلومات لینے کا کوئی قانون موجود ہی نہیں۔