کراچی (جیوڈیسک) سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے کے لئے سٹیٹ بینک نے اسلامی سکوک بانڈز کا عالمی معیار اختیار کر لیا۔ سٹیٹ بینک نے اسلامی سکوک بانڈز کا عالمی معیار اختیار کر لیا ہے۔ یہ معیار بحرین میں قائم اسلامی مالی اداروں کی اکائونٹنگ اور آڈیٹنگ تنظیم جاری کرتی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق یہ معیار مشرق وسطی اور دیگر ممالک سے سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے اختیار کیا گیا ہے۔ پاکستان میں سکوک بانڈز اب اس معیار کے مطابق جاری کئے جائیں گے۔ اس معیار کو اختیار کرنے کا مقصد ملک میں اسلامی بینکنگ کو حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ پاکستان میں اسلامی بینکاری کا حجم 847 ارب روپے ہے جو بینکنگ سیکٹر کا ساڑھے آٹھ فیصد ہے۔