کراچی (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ورچوئل کرنسی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی ورچوئل کرنسیوں کے اجرا، فروخت، خریداری اور تبادلے کی اجازت نہیں دی۔
سٹیٹ بینک نے ورچوئل کرنسی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بٹ کوائن، لائٹ کوائن، ون کوائن اور ڈاس کوائن کی قانونی حثیت نہیں ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کسی بھی ورچوئل کرنسی کی بطور لیگل ٹینڈر کوئی حیثیت نہیں ہے، پاکستان میں کسی شخص یا ادارے کو ایسی ورچوئل کرنسیوں کے اجرا، فروخت، خریداری اور تبادلے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔