منی مارکیٹ سسٹم میں کئی ماہ کے بعد سرمائے کی قلت شروع ہو گئی۔ اسٹیٹ بنک نے سات روز کے لئے رقم فراہم کر دی۔
اسٹیٹ بنک کے مطابق منی مارکیٹ سسٹم میں اکسٹھ ارب پینتالیس کروڑ روپے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت فراہم کئے گئے۔ سرمائے کی فراہمی سات روز کے لئے کی گئی جس کے لئے شرح سود نو اعشاریہ ایک، ایک فیصد سالانہ طے کی گئی۔
اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں نے 72 ارب پینتالیس کروڑ کی پیشکشیں فراہم کی گئی۔