اسٹیٹ بنک کا اوپن مارکیٹ آپریشن، اضافی سرمایہ نکال لیا

State Banks

State Banks

کراچی(جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک نے منی مارکیٹ سسٹم سے اضافی سرمایہ ٹی بلز فروخت کر کے نکال لیا۔ مرکزی بنک نے اوپن مارکیٹ آپریشن میں دو سو پچانوے ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے بلز چھ دن کے لئے فروخت کئے، فروخت کئے گئے بلز پر شرح سود آٹھ اعشاریہ دو، صفر، فیصد سالانہ کی شرح سے ادا کی جائے گی۔

سرمایہ کاروں نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے تین سو دس ارب80 کروڑ روپے مالیت کی پیشکش فراہم کیں، حکومت کی جانب سے قرض لینے کے رجحان میں کمی کے باعث کمرشل بنکوں کے پاس سرمائے کی فراوانی ہے۔