اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دارالحکومت پر چڑھائی کر کے طاہر القادری اور عمران خان نے ناقابل معافی گناہ کیے ہیں۔
وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ دو جماعتوں نے جمہوریت کی نشانی پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کیا جبکہ وفاق کی علامت ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
جب کہ وزیر اعظم ہاؤس پر حملہ عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری نے ناقابل معافی گناہ کیے ہیں۔