ملک کے بیشتر علاقوں میں مینہ برسنے کا امکان، محکمہ موسمیات

Meteorological Department

Meteorological Department

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ ملک کے ساحلی شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز بارش نے شدید گرمی کی لہر کو ٹھنڈا کر دیا۔ بارش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترشہروں راولپنڈی، لاہور، پشاور گوجرانوالہ، ہزارہ، میرپورخاص ،سوات ،آزاد کشمیراوراس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج ،چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سبی میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ یکارڈ کیا جبکہ دادو اور سکھر میں درجہ حرارت بیالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔