ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

Weather

Weather

اسلام آباد(جیوڈیسک)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم آج شام رات کوئٹہ ژوب ڈویژن میں بعض مقامات پربارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور سوار کے روزبلوچستان میں اکثر مقامات پر بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے اس دوران مکران اور قلات ڈویژن میں کہیں کہیں تیز موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

سوموار اور منگل کے روزسندھ اسلام آباد پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختونخواہ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران صوبہ سند میں چند ایک مقامات پرتیز موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں41جبکہ چھور ،مٹھی،سکھر،پڈیدن اور حیدر آباد میں40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ رور اسلام آبادمیں پولن کی مقدار 818فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ملک میں ریکارڈکئے گئے درجہ میں اسلام آباد 28 ،مری 17 ،لاہور32 ،مظفرآباد28 کراچی 36 ،گلگت 24 ،پشاور31 ،فیصل آباد 33 ،کوئٹہ 27 ملتان 35 ،سکردو18جبکہ حیدرآباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔