گجرات (جی پی آئی) قطب الاقطاب گجرات شہر صاحبزادہ سرکار سائیں عبدالرحیم سرکار کا 70 واں عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت گدی نشین دربار عالیہ سہیل شاہین خان نے کی۔ جبکہ انتظامات کی نگرانی صاحبزادہ فہد احمد خان نے کیں۔ پہلی نشست میں محفل میلاد النبی منعقد ہوئی۔ جس میں نقابت کے فرائض عمران چشتی نے سرانجام دئیے جبکہ ہدیہ نعت علی رضا نوری، غلام مصطفی سیفی ، و دیگر نے پیش کی۔ تلاوت قرآن پاک قاری محسن رضا قادری نے پیش کیں۔ دوسری نشست میں چادر پوشی کے بعد محفل سماع منعقد ہوئی۔ ملک کے ممتاز قوال اسد مبارک گلشن و ہمنوا ، اور امانت علی خاں و ہمنوا قوالوں نے شام سے فجر تک سماع کے رنگ پیش کئے۔ محفل میں لنگر کا وسیع انتظام تھا۔ منتظمین میں مخدوم احمد ، محسن مخدوم، مجدد مخدوم، مدثر مخدوم، انصر محمود وریاء ، مرزا وٹو ، آفاق ہاشمی، چوہدری عارف ، منیر احمد، ناصر رحمانی، فیضان خان’ چاند خان’ رانا شہباز’ رانا شاہزیب ۔ حافظ شہروز، ثناء اللہ ، سائیں مراد علی، رانا یاسر، حماد خاں، یامین خاں و دیگر شامل تھے۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر علی ابرار جوڑا نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے عوام میں بے چینی اور خوف کی فضاء غالب آ چکی ہے اور اس عفریت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہو کر پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا۔ انہوں نے یوحنا آباد لاہور میں مسیحی عبادت گاہوں پر خود کش حملوں کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی آبادی کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے کیونکہ دہشت گردوں کے حملوں سے کوئی بھی طبقہ فکر محفوظ نہیں۔ ہم ان انسانیت کے دشمنوں کا متحد ہو کر ہی مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اسکے رد عمل میں غم و غصے کا اظہار عوام میں مزید انتشارکا باعث بن سکتا ہے ممتاز دانشور اور چیئرمین سٹیزن فرنٹ افتخار بھٹہ نے کہا کہ ملک میں بعض سیاسی اور مذہبی جماعتیں جوکہ دہشت گردوں کو اپنے بھائی کہتے اور مذاکرات کیلئے زور اور اسکے خلاف لڑائی کو پرائی جنگ قرار دینے والوں کی سوچوں میں ابھی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ یہی وجہ ہے وہ ان واقعات کی کھل کر مذمت کر کے اپنی حقیقی حامیوں اور ووٹروں کو ناراض نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں ریاست کے دشمنوں پر نظر رکھنی ہو گی اور انہیں بے نقاب کرنے اور کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے قومی اداروں کی مدد کرنا ہو گی۔ ہمارا بے نقاب بے چہرہ دشمن گلی محلوں میں موجود نوجوان نسل کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔ سیکرٹری سپریم کونسل محمد اشرف منہاس نے کہا کہ ہمیں قومی اتحاد اور فکری ہم آہنگی کے ذریعہ یہاں پر مسلکی اور مذہبی نفرتوں کو ختم کرنا ہے۔ عامر چوہدری سیکرٹری سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات نے کہا کہ تمام مذہبی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے پنجاب میں مربوط سیکورٹی پالیسی کی ضرورت ہے۔ شیخ عرفان پرویز، صدر سٹی سٹیزن فرنٹ شہر گجرات نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کئے ہوئے وطن میں فرقہ واریت اور مذہب کے حوالے سے تفریق کو روکنے کیلئے ہمہ جہت انسان دوست رویوں کے ابھار کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر راجہ محمد اعجاز’ اکبر بیگ برلاس’ رانا ثاقب مشرف’ مہر عامر علی’ حاجی طارق سلامت اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے بھی اظہارِ خیال کیا۔ اجلاس میں مشترکہ قرار داد مذمت میں اقلیت پر مختلف گروہوں کی طرف سے حملوں کی بھر پور مذمت کی گئی۔ اجلاس میںممبران سپریم کونسل کو تنظیم کے خوبصورت کارڈز بھی دئیے گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر علی ابرار جوڑا، سیکرٹری سپریم کونسل محمد اشرف منہاس ، سیکرٹری ضلع عامر چوہدری اور صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات شیخ عرفان پرویز نے اپنے مشترکہ بیان میں معروف دانشور ادیب اور کالم نگار ، چیئرمین سٹیزن فرنٹ تھنکرز فورم افتخار بھٹہ کو برصغیر کے شاعروں ، ادیبوں اور دانشوروں کی سب سے بڑی فکری اور ادبی تنظیم انجمن ترقی پسند مصنفین پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ کیلئے باعث اعزاز ہے کہ انکی فکری تربیت کیلئے انکی تنظیم میں اعلیٰ پائے کی شخصیت موجود ہے۔ جنکا ملک کے تمام نظریاتی ادبی حلقوں میں احترام کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ انجمن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب میں اہم عہدہ کیلئے بیرون لاہور کسی قلمکار کو منتخب کیا گیا ہے۔ انجمن ترقی پسند مصنفین کا قیام 1935ء میں ہندوستان میں عمل لایا گیا تھا۔ اسکی فکری تحریک ادب برائے زندگی میں ممتاز دانشور ار شاعر کرش چندر، سردار علی وغیرہ شامل تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) نیئر سلطان بٹ سابق زونل چیف یونا ئٹیڈ بنک لیمٹیڈ جومورخہ10فروری2015کو وفات پاگئے تھے اِن کا ختم چہلم مورخہ22مارچ کل بروز اتوار دن10-30بجے ان کی رہائش گاہ 227-Aماڈل ٹاؤن کے بالمقابل اقبال پارک نزد شمالی مسجد پر ہو گا ختم کا آغاز10-30= دعا11-30=شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)مینجر صنعت زار چوہدری محمد ارشدنے بتایا ہے کہ جشن گجرات کے موقع پر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم (صنعت زار) میں 4اپریل بروز ہفتہ کوکنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا اس موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ مہمان خصوصی ہونگے۔ انہوںنے بتایا کہ مقابلہ کے لئے ڈش چکن کڑاہی اور سویٹس ڈش کا مقابلہ ٹائم تین گھنٹے صبح 9بجے سے 12بجے تک ہوگا ، مقابلہ میں شرکت کے لئے چولہا اور کوکنگ میڑیل اور دیگر سامان شرکاء کو ساتھ لانا ہوگا ۔ انہوںنے بتایا کہ مقابلہ میں ضلع بھر سے خواتین شرکت کر سکتی ہیں جبکہ شرکت کی خواہش مند خواتین 30مارچ تک دفتر صنعت زار جلالپور جٹاں روڈ نز د واپڈا گرڈ اسٹیشن میں دفتری اوقات میں رجسٹریشن کر اسکتی ہیں مقابلوں میں اول آنیوالی خواتین کو انعامات سے نواز ا جائے گا۔