گجرات شہر اور گردونواح کے علاقوں میں زکام' الرجی اور ملیریا کی وباء پھیل گئی

Malaria

Malaria

گجرات: گجرات شہر اور گردونواح کے علاقوں میں زکام’ الرجی ‘ کھانس ‘ اور ملیریا کی وباء پھیل گئی ‘ نادار اور غریب مریض دربدر ہو گئے ‘ تفصیلات کے مطابق گجرات شہر اور گردونواح کے علاقوں میں باران رحمت نہ ہونے کے باعث ہر طرف گردوغبار پھیلا ہوا ہے ‘ جس کی وجہ سے علاقہ بھر میں بوڑھوں بچوں’ خواتین اور ہر عمر کے لوگوں میں زکام ‘ الرجی کھانسی ‘ اور ملیریا پھیلا ہوا ہے ‘ جس کے باعث نادار اور غریب مریض رل گئے ہیں۔

پرائیویٹ کلینک کے مالکان کی چاند ہوگئی ہے ‘ لوگوں نے باران رحمت کیلئے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں بھی کی ہیں۔