حکومتی کمیٹی نے طالبان شوری سے مطالبات کی فہرست تیار کر لی ہے، رستم شاہ مہمند

 Rustam Shah Mohmand

Rustam Shah Mohmand

پشاور (جیوڈیسک) طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ کمیٹی نے شوریٰ سے مطالبات کی فہرست تیار کرلی ہے آج ہی مذاکرات کے دن کا تعین بھی ہوجائے گا۔

رستم شاہ مہمند کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، کمیٹی کے ارکان کو کل مذاکرات کی جگہ جانا تھا تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے وہ جا نہیں سکے اب مذ اکرات کے حتمی دن کا فیصلہ بھی آج ہوجائے گا۔

رستم شاہ مہمند کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی نےطالبان شوریٰ سے مطالبات کی فہرست تیار کرلی ہے، جن میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹوں اور ڈاکٹر اجمل خان کی رہائی شامل ہے۔