حکومتی کمیٹی آج وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد نیا لائحہ عمل دے گی

Government Committee

Government Committee

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ہی فیصلہ کن موڑ پر آ گئے۔

حکومتی کمیٹی آج وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد نیا لائحہ عمل دے گی۔ مذاکرات سے پہلے طریفین کی جانب سے یقین دہانیوں، خیر سگالی کے عملی اقدامات کی باز گشت سنائی دی جاتی رہی پھر اچانک 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل نے سب کچھ چوپٹ کر دیا۔

طالبان اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کھٹائی میں پڑ گئے۔ حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نئی صورت حال پر کمیٹی آج وزیر اعظم سے مشاورت کرے گی جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ دہشت گردی کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس میں دوبارہ مذکرات شروع کئے جائیں یا نہ، سیاسی اور فوجی قیادت پہلے ہی ایف سی اہلکاروں کے قتل کو سنگین اور بہیمانہ جرم قرار دے چکی ہے۔