ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کاخاتمہ کردیں گے۔
سعودی فرمانروا شاہ عبدالله نے رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ مملکت کے لیے خطرہ بننے والے شدت پسندوں کا صفایا کر دیا جائے گا۔ سعودی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا۔
کہ دہشت گردوں کو مذہب کی آڑ میں مملکت اور اس کے شہریوں کو نقصان پہنچانے اور اپنے خفیہ مفادات پورے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دو روز قبل سعودی حکومت کی جانب سے پڑوسی ملک عراق میں جاری شدت پسندوں کی کارروائیوں کی شدید مخالفت کی گئی ہے۔