ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع بنوں میں بھی عالمی یوم کھیل منایا گیا

بنوں : ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع بنوں میں بھی عالمی یوم کھیل منایا گیا ،تفصیلات کے مطابق 30 مئی عالمی یوم کھیل ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع بنوںمیں بھی مکمل جوش و خروش سے منایا گیا اس حوالے سے بنوں سپورٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔

جس میں تمام کھیلوں کے تعلق رکھنے والے آفیشلز ، عہدیداران اور کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس خصوصی تقریب کے آرگنائزنگ سرپرست پیر برکت علی شاہ ، آرگنائزنگ سیکرٹری ریاض خان اور سٹیج سیکرٹری محمد نظام الحق تھے اس موقع پر شرکاء سے خطاب میں مقررین نے عالمی یوم کو کھیل پر تفصیلی روشنی ڈالی تقریب کے آخر میں تمام کھیلوں کے میچز منعقد کئے گئے اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔