سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فی الفور 100%اضافہ کیا جائے ،عوام پر عائد کئے گئے تمام ظالمانہ ٹیکسوں کو خاتمہ کیا جائے
Posted on June 13, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شاہ فیصل ٹائون خواتین ونگ کی صدر صنوبر سلیم انصاری نے کہا ہے کہ موجودہ جھرلو حکمرانوں کا جھرلو بجٹ عوام مسترد کرتے ہیں ،بجٹ عوام دشمن حکومت کا پہلا کارنامہ ہے ٹیکسوں کے بوجھ تلے غریب عوام کو دباکر ملک کے محنت کش متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھا کر حکمرانوں نے غریب عوام کے ساتھ مکمل بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔
موجودہ نااہل حکمرانوں نے بجٹ میں خواتین کی فلاح و بہود، تعلیم اور صحت کے لئے کوئی خاطر خواہ پروگرام نہ رکھا پیپلز پارٹی کی رہنماء صنوبر سلیم نے کہا ہے کہ جھوٹ اور فریب کے ذریعے آنے والی نواز حکومت سے عوام اس سے بہتر کی توقع بھی نہیں کررہے تھے انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام نواز شریف حکومت کے عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ملک میں مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100% اضافہ کیا جائے اور غریب عوام پر لادے گئے ٹیکسوں کے بوجھ کا فی الفور خاتمہ کیا جائے ۔ورنہ نواز شریف حکومت کے ظالمانہ اقدام کے خلاف ملک بھر کے غریب عوام سراپا احتجاج بن جائیں گے۔