اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم نے بجٹ میں کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جس سے غریبوں پر قرض کا بوجھ پڑے، 90 فیصد سرکاری ملازمین صوبوں میں کام کرتے ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں صوبوں نے بڑھانی ہیں ،اسحاق ڈار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو ممکن بنایا۔
ذرائع سے بات کرتے ہوئے پرویزرشید کاکہاتھا کہ بجلی سب کی پہلی ضرورت ہے ،ہماری ترجیح توانائی کا بحران ختم کرنا ہے، حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کی ہے ،اگر تعریف نہیں کرتے تو تنقید بھی نہیں کرنی چاہیے ،موجودہ بجٹ عوام دوست ہے ،اس وقت حکومت دو ،4ہزار روپے دینے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہے۔