ریاست کو کسی کومارنے کا حق نہیں، کمانڈر سدرن کمانڈ

Commander

Commander

کوئٹہ (جیوڈیسک) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ ریاست کو کسی کو مارنے کا حق نہیں، اس بات کو تسلیم کرتا ہوں، لیکن اگر کوئی ہاتھ گلے پر آجائے تو پھر گریبان چھڑانا پڑتا ہے۔

انہوں نے یہ بات بلوچستان میں امن اور خوشحالی کےمواقع کے موضوع پر کوئٹہ میں سیمینار سے خطاب میں کی۔کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں بلوچستان یونیورسٹی اور ڈی ووٹ devote بلوچستان کےزیراہتمام صوبائی حکومت کے تعاون سے قومی سیمینار منعقد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا کہ پاک چین اقتصادی منصوبے کےمغربی روٹ پر کام شروع ہوگیاہے، اب اس منصوبے کومتنازع نہ بنایا جائے۔