لندن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) ریاست جموں کشمیر کو جبری تقسیم کرنے اور مسلۂ کشمیر کی متنازع حیثیت کو ختم کرنے کی سازش کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا آئینی حصہ ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے صوبہ بنانے کا اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ریاست کو تقسیم کرنے کی سازش کرے والوں کو ناکامی کا سامنا ہو گا ۔ حکومت پاکستان گلگت بلتستان کو پاکستانی صوبہ بنانے سے باز رہے۔
ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما شوکت مقبول بٹ نے گلگت بلتستان کو پاکستان صوبہ بنائے جانے کی سازشوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوءَ کیا انہوں نے کہا کہ کتنی دہائیوں سے گلگت بلتستان کی عوام کو ان کے آیئنی حقوق سے دور رکھا گیا اور ریاست کی وحدت کی تقسیم کے خلاف حق کی آواز بلند کرنے والے رہنماوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی گلگت بلتستان کے ان غیور سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو ریاست تقسیم کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور اپنے آیئنی حق کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی ریاست کی تقسیم کے خلاف آواز بلند کرتی آئی ہے اور گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی سازش سے پردہ اٹھاتی رہی گی۔
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت پاکستان گلگت بلتستان کو ریاست سے اعلیحدہ کر کے اپنا صوبہ بنانے سے باز رہے اور گلگت بلتستان کے آزادی پسند اور قوم پرست رہنماؤں پر درج جھوٹے مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے۔
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی نے ہر دور میں ظلم ، جبراور ناانصافی کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اور مادر وطن کی وحدت کی خاطر جانوں کے نظرانے پیش کئے۔
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی ریاست جموں کشمیر( جو کہ 84471مربع میل پر پھیلی ہوئی ہے) کی وحدت، آزادی ، خودمختاری ، خوشحالی کے لئے اور ریاست میں غیر طبقاتی نظام کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔