ریاست جموں و کشمیر کو مکمل فلاحی اسلامی ریاست بنانے تک فریڈم موومنٹ کی جدوجہد جاری رہے گی
Posted on November 10, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : ریاست جموں و کشمیر کو مکمل فلاحی اسلامی ریاست بنانے تک فریڈم موومنٹ کی جدوجہد جاری رہے گی جموں کے مقام پر لاکھوں کشمیری مسلمانوں کی شہادت تاریخ کے اندر سنہری حروف میں لکھی جائیگی ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ ضلع بھمبر کے صدر چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیری قوم کا حق ہے اور اس حق کو حاصل کرنے کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔
بھارت ریاست جموں و کشمیر پر جبر اًقابض ہے عالمی برادری لاکھوں کشمیریوں کی جانوں کی قربانیوں پر خاموشی اختیار کرنے کے بجائے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے بھارت مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین نافذ کرکے گذشتہ نصف صدی سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
7 لاکھ سے زائد فوجی تعینات کر کے کشمیریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ شہداء جموں کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں شہداء جموں کی قربانیاں ضرور رنگ لائینگی اور کشمیری قوم کو ایک نہ ایک دن بھارت سے آزادی نصیب ہو گی۔