ریاستی عدل ہی قیام امن کی بنیاد ہے۔ جمہوری عمل میں عدل کا مضبوط ہونا لازمی ہے

کروڑ لعل عیسن ( طارق پہاڑ سے ) ریاستی عدل ہی قیام امن کی بنیاد ہے۔ جمہوری عمل میں عدل کا مضبوط ہونا لازمی ہے۔ بار اور بنچ کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ وکلاء محنت کریں۔ عدالتوں اور اساتذہ کا احترام ان کو ترقی کی راہ پر لے جائے گا۔ مجھے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی کہ لیہ ، کروڑ اور چوبارہ میں عدلیہ بہتر کام کر رہی ہے۔ یہاں پر معروف روحانی پیشواء مخدوم لعل عیسن کی اولاد موجود ہے جن کی اسلام اور پاکستان سے محبت کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس الطاف ابراہم قریشی نے گزشتہ روز تحصیل بار کروڑ کے عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سیشن جج لیہ کے بتانے پر پتہ چلا ہے کہ لیہ ، کروڑ اور چوبارہ کی عدالتوں میں کوئی پرانا مقدمہ زیر سماعت نہیں۔ جو کہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء کی جانب سے پُر وقار و زی وقار محفل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ وکلاء محنت کریں اور اساتذہ کا احترام کریں اور اس کے ساتھ ساتھ تکالیف برداشت کر لیں۔ لیکن انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں رہیں۔ جسٹس الطاف ابراہیم نے مزید کہا کہ وکلاء کی محنت اور اساتذاہ کے ادب کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے کہ میرا ایک شاگرد میرا ہم منصب ہے۔ اور دوسرا کروڑ بار کا صدر۔ جسٹس جیمز جوزف نے کہا کہ اگر اس ملک میں عدل ہو گا تو یہاں کے حالات کبھی خراب نہیں ہو سکتے، میں وکلاء اور ججز صاحبان سے گزارش کرونگا کہ عدل وانصاف کا دامن کبھی نہ چھوڑیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ رائے نذیر احمد نے کہا کہ انصاف کی فوری فراہمی جوڈیشری کا فرض ہے۔ دستور پاکستان میں تمام لوگوں کو مساوی حقوق دیئے گئے ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ پاکستان میں پہلی بار آزاد عدلیہ وجود میں آچکی ہے جو کو ہمارا معاشرہ بھی قبول کر چکا ہے۔

میری ٹیم ضلع بھر میں سائلین کو انصاف کی فراہمی کا کام کر رہی ہے۔ 2014 میں 23 ہزار 9 سو 35 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔ جبکہ جنوری اور فروری 2015 میں 49 فیصلے کیئے گئے۔ اور صرف 50 پرانے مقدمے باقی ہیں جن کے جلد فیصلے کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہانہ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جاتا ہے جس سے نادرا ، ہیلتھ ، ریونیو ، تعلیم ، ٹی ایم اے کے شعبوں میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار کے سابقہ عہدیداران کا ہمارے ساتھ مکمل تعاون رہا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ موجودہ عہدیداران عدل کی فراہمی کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔ سابق جنرل سیکریٹری نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں بنچ اور بار کے درمیان تعاون کو فروغ دیا اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی ممکن بنائی۔ یہی وجہ ہے

آج ہماری عدلیہ نہایت ہی ایماندار افسران پر مشتمل ہے۔ نو منتخب صدر چوہدری زاہد عزیز گجر اور جنرل سیکریٹری ملک شہزاد جکھڑ نے کہا کہ جسٹس الطاف ابراہیم قریشی جو کہ میرے استاد بھی ہیں اور جسٹس جیمز جوزف کو کروڑ بار میں تشریف آوری پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ جو کہ ہمارے لیئے بڑی عزت کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ میرا تعلق اس شعبے سے ہے جس بانی پاکستان قائد اعظم سے تھا۔ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ اس فورم سے عام آدمی کی خدمت کرنے اور انہیں انصاف کی فراہمی میرا فرضِ منصبی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری نے ایک آمر پرویز مشرف جس کا اس وقت طوطی بولتا تھا اور اس وقت تمام سیاسی قوتیں کمزور پڑ گئیں تھیں۔ وکلاء نے ہی آمریت کا مقابلہ کر کے برج الٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں۔

یہاں پر جونیئر وکلاء کے چیمبرز کیلئے جگہ وکلاء کالونی کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے۔ انہوں نے شہدائے پشاور ، شکار پور ، اسلام آباد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے نذیر احمد ، سول جج شبیر سیال ، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شیخ علی اعجاز ، ایڈیشنل جج جہانگیر علی گوندل ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، شیخ سیف اللہ صدر بار لیہ ، فضل گھلو جنرل سیکریٹری بار لیہ ، ڈاکٹر خالد نعیم ایم ایس لیہ ، ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی ، ڈاکٹر ظفر ملغانی ، طارق امین ، ڈی پی او لیہ غازی صلاح الدین ، اے کروڑ تنویر یزدان ، ٹی ایم او ملک آصف بھڈوال ، ڈی سی او رانا گلزار احمد ، نجیب خان ، شیخ رمضان سول جج لیہ ، احسان امان بھٹی لیہ ، سید مزمل شیرازی مظفر گڑھ ، چوہدری عمر جٹ ، اسد نقوی لیہ ، ملک عبدالرشید بودلہ ، مہر ساجد سیال ، صدر انجمن تاجران فتح پور عبدالحمید ، مرکزی انجمن تاجران کی سنٹرل کمیٹی کے رکن طارق پہاڑ ، شیخ محمد ایوب ، کروڑ حاجی مختیار حسین ، جنرل سکیریٹری احسان الٰہی ، سینیئر وکلاء ، سردار غلام عباس خان ، سردار اقبال خان ، سردار ذوالفقار خان ، ملک سیف اللہ سامٹیہ ، عبدالحفیظ مانگٹھ ، صفدر علی جتوئی ، چوہدری ریاض صابر ، عبالرئوف گجر ، رانا جاوید گجر ، ضیاء الحسن گجر ، بشیر خان ، چوہدری عبدالستار گجر ، چوہدری اکرم گجر ، عظمت علی خان سیہڑ ، ذیشان خان سیہڑ ، کامران خان سیہڑ سمیت درجنوں افراد موجود تھے۔ جسٹس الطاف ابرہیم قریشی نے نومنتخب صدر زاہد عزیز گجر ، جنرل سیکریٹری شہزاد جکھڑ ، فنانس سیکریٹری شیخ عارف محبوب ،نائب صدر اورنگزیب سیال ، جوائنٹ سیکریٹری شمس الدین سیہڑ ، لائبریری سیکریٹری ملک ذوالفقار علی اولکھ سے حلف کیا۔

News

News

News

News