ملک کا پٹرولیم امپورٹ بل 8 ارب 84 کروڑ ڈالر ہو گیا

Petroleum

Petroleum

اسلام آباد(کیوڈیسک)توانائی بحران اور سی این جی کی فراہمی میں تعطل سے ملک کا پٹرولیم امپورٹ بل آٹھ ارب چوراسی کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں گیارہ فیصد اضافے سے تین ارب بائیس کروڑ ڈالر مالیت کا پٹرولیم کروڈ امپورٹ کیا گیا۔جولائی سے جنوری تک درآمد کئے جانے والی پٹرولیم مصنوعات کی مالیت میں چار فیصد کمی ہوئی جو پانچ ارب اکسٹھ کروڑ ڈالر رہی۔