لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے گزشتہ روز انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت قومی مالیاتی ایوارڈ کی طرح صوبائی مالیاتی ایوارڈ کا بھی جلد اعلان کرے جسمیں تمام اضلاع کے لیے ترقیاتی فنڈز مختص کئے جائیں۔ منظور احمد وٹو نے کہا کہ ملک میں موجودہ حکومت کے خلاف لہر اس لیے چل رہی ہے کیونکہ مالی ذرائع کی تقسیم غیر منصفانہ ہونے کی وجہ سے ترقی بھی غیر منصفانہ ہو رہی ہے دریں اثنا گرین ٹاؤن میں حق نواز کے ڈیرے پر پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فیصل میر کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا
جس میں فیصل میر نے کہا کہ پارٹی کا یوم تاسیس شایان شان انداز میں منایا جائے گا علاوہ ازیں پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمدنے کہا کہ کارکن یوم تاسیس کو تجدید عہد کے دن کے طور پر منائیں گے۔