ائرلیگ ملازمین کو نکالنے کی حمایت نہیں کریگی، شمیم اکمل

Karachi

Karachi

ُُُُُُکراچی (جیوڈیسک) ائرلیگ آف پی آئی اے ایمپلائز کے تحت پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں افطار ڈنر دیا گیا۔ اپنے خطاب میں ائرلیگ کے مرکزی صدر شمیم اکمل نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، ماہ صیام صبر، برداشت، رواداری اور تحمل کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے وزیر مملکت برائے نجکاری کی طرف سے پی آئی اے کی نجکاری اور ملازمین کو فارغ کیے جانے کے بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ائرلیگ پی آئی اے کی نجکاری اور ملازمین کو فارغ کیے جانے کے کسی بھی ظالمانہ فیصلے کی حمایت نہیں کرے گی،ہمیں ایسا کوئی فیصلہ قابل قبو ل نہیں، ائرلیگ ادارے اور ملازمین کے تحفظ کے لیے بھرپور جدوجہد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پی آئی اے کے محنت کشوں نے مینڈیٹ دیا ہے اور اگر اس مینڈیٹ کو بلڈوز کرنے کی کوئی بھی کوشش کی گئی تو شدید مزاحمت کریں گے۔