ریاست اور ریاستی ادارے مکمل طور پر تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اسرار احمد
Posted on January 3, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : ریاست اور ریاستی ادارے مکمل طور پر تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ قوم میں مایوسی بڑھتی جارہی ہے اور ریاستی اداروں سے عوام کا اعتبار اٹھتا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک سازش کے تحت شیعہ مسلمانوں کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنایا جارہا ہے اور قاتلوں کو مکمل طور پر چھوٹ دے دی گئی ہے۔ کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں لسانی جماعت اور تکفیری ٹولہ ملوث ہے۔
ہم صوبائی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ فی الفوراس اہم ایشو پر توجہ دے اور قاتلوں کو عوام کے کٹہرے میں لائے بصورت دیگر پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں کے سامنے احتجاج کیا جائیگا اور حکومتوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com