ریاست کی علامت عمارتوں کا احترام کیا جانا چاہیے، آئی ایس پی آر

ISPR

ISPR

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں موجود عمارتیں ریاستی علامت ہیں، ان کا تقدس ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وسیع تر ملکی اور قومی مفاد میں تمام فریقین با مقصد بات چیت ذریعے مسئلے کا حل تلاش کریں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موجودہ حالات میں صبر،بصیرت اور دانش کا مظاہرہ کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریڈ زون میں موجود عمارتیں ریاستی علامت ہیں ، پاک فوج ان اہم عمارتوں کی حفاظت کر رہی ہے۔ ریڈ زون میں موجود قومی عمارتوں کا تقدس ہر صورت یقینی بنایا جائے۔