ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواں کیساتھ بارش کا امکان

Rain

Rain

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، ہزارہ، کوہاٹ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیزہواں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ دو روز کے دوران پنجاب ،خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کیمطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ شہر میں80 ملی میٹر جبکہ سیالکوٹ ائیرپورٹ میں54، پٹن42، مظفرآباد13، مٹھی10، کوٹلی09 ،لاہور08، مری 07، راولاکوٹ 05، گڑھی دوپٹہ 04، کاکول03 اور منگلا میں01 بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ سبی میں میں 46، ،بھکر، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد ،سکھر اور لاڑکانہ میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔