ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، موسم خوشگوار

Weather

Weather

پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور تیزبارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ شاہراہ قراقرم پر تودے گرنے سے گلگلت بلتستان کا ملک سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ پنجاب کے شہروں سرگودھا ، جہلم اور حافظ آباد میں ژالہ باری کے ساتھ تیز بارش اور سیالکوٹ ، گجرات میں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور اور گردو نواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
جبکہ ملکہ کہسار مری میں بارش نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت مردان اور مالاکنڈ میں تیز بارش نے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہروں کی رونقیں بحال کر دی ہیں۔ مالاکنڈ میں بارش کے ساتھ تیز آندھی کے باعث متعدد درخت بھی گر گئے ہیں۔ شاہراہ قراقرم پر چار جگہ پر تودے گرنیسے گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔