غیر ریاستی خواتین کے بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن سمیت کوائف کی چھان بین نہ ہو سکی

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر شہر میں انتظامیہ کا دبدبہ ختم غیر ریاستی خواتین کے بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن سمیت کوائف کی چھان بین نہ ہو سکی بیوٹی پارلرز کی آڑ میں گھنائونا دھندہ جاری عوام علاقہ اور شہریوں نے معاشرے کی تباہی کا باعث بننے والے غیر ریاستی خواتین کے بیوٹی پارلرز کے خلاف انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق بھمبر میں انتظامیہ کا دبدبہ ہوا ہو گیا شہر اور نواحی علاقوں میں قائم غیر ریاستی خواتین کے بیوٹی پارلرز پر بد ستور مشکوک افراد کی نقل و حرکت جاری میڈیا میں بیوٹی پارلرز کی آڑ میں پھیلنے والی فحاشی اور شہریوں کو لاحق تشویش کی خبریں منظر عام پر لائیں۔

لیکن انتظامیہ کی طرف سے سرد مہری کا مظاہرہ ہوا اور غیر ریاستی خواتین کی مشکوک سرگرمیوں اور ان کے کوائف رجسٹریشن بارے کوئی چھان بین نہ ہو سکی اور بیوٹی پارلرز مالکان غیر ریاستی خواتین دھڑلے سے اپنا بزنس جاری رکھے ہوئے ہیں جس پر بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے انتظامیہ کی بے حسی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔