ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے: الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے کارکن ندیم احمد کے قتل پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ندیم احمد کو کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہیں تھیں۔

ندیم احمد عائشہ منزل پر ایم کیو ایم کے جلسے میں ہونے والے دھماکے کا گواہ تھا اور اس نے عدالت میں دہشت گردوں کو شناخت کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو شہید کر کے ایم کیو ایم کو طالبانائزیشن کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد نے ندیم احمد کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے باوجود طالبان اور کالعدم تنظیموں کے ٹھکانے موجود ہیں۔ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔