اسلام آباد: سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے سربراہ شہیر سیالوی نے آرمی پبلک کالج کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہو کہا کہ سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ نے سانحہ پشاور کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں اور اسلام ہمیں امن کا پیغام دیتا ہے۔ننھے علم کے متعلا شیوں کو شہید کر نے والے مسلمان کہلانے کے حق دار نہیں۔ اسلام قطعی طورپر معصوم بچوں کو نشا نہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔اسلام امن و مساوات کا درس دیتا ہے ۔تعلیمی اداروں پر حملے کر نے والے جہاد نہیں فساد کر رہے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی و صو بائی حکومتیں تعلیمی اداروں کا تحفظ کر نے میں بر ُی طر ح نا کام ہو چکی ہیں آئے دن طلبا ء اور اسا تذہ کو نشانہ بنا یا جا تا ہے لیکن ان تعلیم دشمن عنا صر کا خا تمہ کر نے کے لئے حکومتی اقدا مات کہیں نظر نہیں آتے۔