پشاور: سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کی جانب سے پشاور کینٹ کے نشتر ہال میں میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر ایس وائے پی شہیر سیالوی سمیت پیر آف مانکی شریف ، پیر عدنان قادری اور دیگر نے شرکت کی۔ شہیر سیالوی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کی عوام نے دہشتگردی کو شکست دے کر عشقِ رسول ۖ کا راستہ اپنایا ہے۔ جس معاشرے میں عشقِ رسول ۖ عام ہو وہاں دہشتگردی کا کاروبار پروان نہیں چڑھتا۔ شہیر سیالوی کا کہنا تھا کہ وہ سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم صرف اور صرف اسلام اور پاکستان کی خدمت کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ کے پی کے اور فاٹا کے نوجوانوں کو عشقِ رسول ۖ کا درس دیتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی جنگ جاری رکھیں گے اور ان علاقوں میں نظریاتی سطح پر پاک فوج کا مکمل ساتھ دیں گے۔