اسلام آباد: سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کی تقریبِ حلف برداری آج اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان بھر کی طلبہ تنظیموں کے نمائندوں سمیت تنظیم کے ارکان نے شرکت کی۔ سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالوی نے ارکان سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
شہیر سیالوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نظریہ پاکستان پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات موجودہ دور کی اہم ضرورت ہیں۔
شہیر سیالوی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔ پاکستان کی فلاح و ترقی کے لئے اتحاد ِ اُمت کی سخت ضرورت ہے۔یہی وجہ ہے کہ مختلف تنظیموں کے نمائندگان آک پاکستان کی خاطر اس ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوگئے ہیں۔
Oath Taking Ceremony
تقریب میں نائب فلسطینی صفیر حسنی ابولغوث نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہی نوجوان ہیں جو کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کی کابینہ کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اور پاکستانی نوجوانوں کو اتحادِ اُمت کے لئے عملی اقدامات اٹھانا ہونگے۔