اسلام آباد: سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان سمیت طلبہ تنظیموں کے نمائندوں نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر فیس بک کے گستاخانہ پیجز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیر سیالوی اور نے کی۔
شہیر سیالوی کا کہنا تھا کہ ہم کسی طور بھی ناموسِ رسالت ۖ کے معاملے پر سست روی کا مظاہرہ نہیں کرسکتے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ گستاخانہ پیجز کے ایڈمنز کو فوری کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں تمام تر قانونی تقاضے پورے کر کے شفاف طریقے سے تحقیقات کی جائیں اور گستاخی کی دفعہ 295Cکے تحت گستاخوں کو پھانسی کی سزا دی جائے ۔ اب تک پاکستان میں اس قانون کے تحت ایک بھی گستاخ پھانسی کے تختے تک نہیں پہنچا لہذا اس اب گستاخوں کو نشانِ عبرت بنا دیا جائے۔