بیان ریکارڈ کرانے کیلئے سلمان خان کی سیشن کورٹ یاترا

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹاراداکار سلمان خان کی زندگی بھی تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ سلمان پر 28 ستمبر 2002 کوتیز رفتار گاڑی سے فٹ پاتھ پر سوئے راہگیروں کو کچلنے کا الزام ہے۔

سلمان خان اس کیس کی سماعت کے سلسلے میں ممبئی کی ایک سیشن کورٹ میں گزشتہ روز پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ مقدمے کے ایک گواہ رام شری پانڈے نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ حادثے کی قریبی جگہ پر ٹھیلا لگاتا ہے۔

اس نے گاڑی کو فٹ پاتھ پر چڑھتے ہوئے دیکھا تاہم وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ گا ڑٰ ی سلمان خان ہی چلارہے تھے کیونکہ جب اسکی نظر پڑی تو گاڑی سوار باہر نکل چکے تھے اور اس نے ڈرائیونگ سیٹ پر کسی کو بیٹھے ہوئے نہیں دیکھا۔

مئی میں ہونیوالی سماعت میں تین گواہوں نے سلمان خان کو پہچان لیا تھا ۔گزشتہ برس دسمبر میں عدالت نے سلمان کے وکلا کی استدعا پر کیس کو دوبارہ سے سننا شروع کیا تھا۔ ان میں سے ایک گواہ اس حادثے میں زخمی بھی ہوا تھا جبکہ سلمان خان کے وکلا کا کہنا تھا کہ سلمان حادثے کے وقت گاڑی میں موجود ہی نہیں تھے ۔ دبنگ خان آج کل اپنی نئی فلم کک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔