گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 23 اکتوبر تک توسیع

FBR Pakistan

FBR Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ترجمان کے مطابق ماہ ستمبر کے لئے سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

تمام رجسٹرڈ افراد 23 اکتوبر تک ٹیکس گوشوارے داخل کرا سکتے ہیں۔ عیدالاضحی کی تعطیلات کے باعث ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔