نیو یارک (جیوڈیسک) امریکا میں ایکسٹریم فری رائیڈنگ کے خطرناک اور سنسنی خیز مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
ہسپانوی رائیڈر نے پہاڑوں کی ڈھلانوں پر کرتب دکھا کر میدان مار لیا۔ امریکی ریاست یوٹاہ میں ایکسٹریم فری رائیڈ کے دلچسپ مقابلے ہوئے ۔ رائیڈرز نے بلند پہاڑوں کے خطرناک ٹریک پر خوب مہارت کا مظاہرہ کیا اسپینش رائیڈر اینڈریو لیکو ڈینگی منفرد کرتب دکھا کر سرفہرست رہے۔ میزبان ملک کے کیم زنک بھی دشوار گزار راستے پر شاندار پرفارمنس کی بدولت دوسرے نمبر پر رہے۔ کینیڈا کے برینڈن سیم نک کی تیسری جبکہ امریکہ کے ہی کائیل سٹریٹ کی چوتھی پوزیشن رہی۔