اسلام آباد (جیوڈیسک) میں نجی یونیورسٹی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وفاق صوبوں کوتیل اورگیس میں حصہ دینے کے لئے تیار نہیں۔
بحیثیت قوم ایک دوسرے پر الزام تراشی ہماری نفسیات بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ نظام کے حوالے سے سوال کرنا سب کا حق ہے.کچھ لوگ اٹھارھویں ترمیم کو ملک کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں ،اگر اٹھارھویں ترمیم ختم کرکے یا صوبوں کی خودمختاری کو سلب کیا گیا تو نیا پینڈورا باکس کھل جائے گا۔
رضا ربانی نے کہا کہ کرپشن ملک کے ہر شعبے میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ بحثیت قوم ہم پرانی غلطیاں دہرائے جا رہے ہیں اورہم نے تاریخ سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا۔