کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ اورنگی ٹائون سیکٹر یونٹ 118 -A کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کارکن دانش کلیم کو اورنگی ٹائون کے مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ چشتی نگر کے مین روڈ پرادا کی گئی۔
نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان قمر منصور، عارف خان ایڈووکیٹ، ارکان اسمبلی محبوب عالم، محمد حسین، سیف الدین خالد، ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کمیٹی کے اراکین، ذمہ داروں، کارکنوں اور عزیزو اقارب نے شرکت کی۔تدفین کے بعد گفتگو میں قمر منصور نے کہا کہ دانش کلیم شہید سمیت ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا
حکومت کفر سے تو چل سکتی ہے لیکن انصاف کے بغیر نہیں چل سکتی،طاقت کے نشے میں چور ہو کر جن عناصر نے ایم کیو ایم کے ساتھ ظلم و زیادتی کا بازار گرم کر رکھا ہے وہ اللہ کے قہر سے ہرگز نہیں بچ سکتے ،کارکنان و عوام قتل و غارت کے واقعات پر صبر و تحمل سے کام لیں ۔