کراچی (جیوڈیسک) پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں پر حملے کر کے زخمی کیا جا رہا ہے۔ سیاسی مخالفین الیکشن میں تشدد مسلط کر کے ملبہ متحدہ پر ڈالنے کی سازش کر رہے ہیں۔
فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت شفاف انکوائری کرائیں اور ضمنی الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے ذمہ داریاں پوری کریں۔
متحدہ رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والی کارروائیوں سے آگاہ کر دیا ہے۔