بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ سٹی بھمبر کی حدود کھمب میں دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر دو نوجوان شدید زخمی, زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ابتدائی طبعی امداد کے بعد اسلام آباد ریفر کر دیا گیا۔
تھانہ پولیس بھمبر نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھمبر کے نواحی گائوں بھو تو سیال کا رہائشی نوجوان مرتضیٰ حسین ولد محمد حسین قوم جاٹ اپنے مو ٹر سائیکل نمبرGTM712 پر بھمبر شہر کی طرف آرہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے موٹر سا ئیکل سوار فرمان شاہ ولد لیاقت علی شاہ ساکن سیرلہ نے رانگ سائیڈ سے ٹکر مار دی۔
جس سے دونوں نوجو ان شدید زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبعی امداد کے بعد اسلام آباد ریفر کر دیا گیا تھانہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔