بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ پولیس بھمبر اور ڈرگ انسپکٹر کی مشتر کہ کا رروائی 30 بوتل شرا ب زا ئدا لمعیا د اور انڈ ین اد ویا ت بر آمد میڈ یکل سٹو ر سیل ملزم فرار مقد مہ درج۔
تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز ڈسٹر کٹ ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر ظہیر احمد کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا کہ پتھورانی کے مقام پر ایک میڈیکل سٹور پر ادویات کی آڑ میں شراب فروخت کی جارہی ہے جس پر ایس ایچ او سٹی حا جی سکندر اعظم اور ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر ظہیر احمد نے تفتیشی ہیڈ کا نسٹیبل محبوب حسین بٹ نے بمعہ نفری پتھورانی میں کامران میڈیکل سٹو ر پر چھا پہ ما ر کر 30 بوتل شراب اور زائد المعیا د انڈین ادویات کو ضبط کرکے میڈ یکل سٹور کو سیل کر دیا۔
جبکہ ملزم موقع واردات سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا تھا نہ پولیس بھمبر نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔